سائفرکیس،عمران خان، شاہ محمود کو28 نومبرکو جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں پیش کرنے کا حکم
UrduPoint
زیر بحثبشریٰ بی بیورلڈکپ 2023عمران خان
Live Updates
سائفرکیس،عمران خان، شاہ محمود کو28 نومبرکو جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں پیش کرنے کا حکم
جمعرات 23 نومبر 2023 17:41
سائفرکیس،عمران خان، شاہ محمود کو28 نومبرکو جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2023ء) سائفر کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو 28 نومبر کو اسلام آباد کے فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس (ایف جے سی) میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے کی، شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری، خالد یوسف عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے استفسار کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی کدھر ہے، عدالتی عملے نے ہائی کورٹ کی کاپی عدالت کو فراہم کی۔فیصلے کی کاپی ملنے کے بعد عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو 28 نومبر بروز منگل کو فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کے اندر موجود عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے
دیا۔

Comments
Post a Comment