پاکستانی فٹبال ٹیم نے محدود ترین وسائل کے باوجود فٹ بال جیسے ٹف کھیل میں اپنی جگہ بنانے کا آغاز کر دیا ہے، وصی

اسلام آباد - اے پی پی۔ 22 نومبر2023ء) وزی رِ مملکت برائے سیاحت، چیئرمین پی ٹی ڈی سی اور وزیر اعظم کے مشیر برائے امورِ نوجوانان معروف شاعر وصی شاہ نے پاکستانی فٹبال ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فٹبال ٹیم نے محدود ترین وسائل کے باوجود فٹ بال جیسے ٹف کھیل میں اپنی جگہ بنانے کا آغاز کر دیا ہے، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے،ہار سے دل برداشتہ نہ ہوں، غلطیوں سے سیکھیں، منزل ابھی دور ہے مگر پاکستان نے اس کھیل میں اپنا پہلا قدم اٹھا لیا ہے۔ انہوں نے یہ بات پاکستان اور تاجکستان کے تاریخی فٹ بال میچ میں نوجوانوں اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق اس تاریخی میچ کو دیکھنے کے لئے وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیداروں نے دھڑک رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو بھرپور وسائل اور تربیت فراہم کی جائے تو پاکستانی ٹیم اس سے بہتر کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ میچ کے دوران سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے بھی وصی شاہ سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہر شعبے میں بے پناہ ٹیلنٹ پایا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ وزیرِ مملکت برائے سیاحت وصی شاہ میچ کے شروع سے آخر تک تماشیوں کے ہمراہ سٹیڈیم میں موجود رہے ۔

Comments