سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف 370 ملین ڈالر کا جرمانہ

 سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قانونی پریشانیاں مزید بڑھ گئیں، امریکی عدالت نے ان پر 370 ملین ڈالر کا جرمانہ کردیا۔



 نیویارک کی اٹارنی جنرل للیٹا جیمز نے سول فراڈ مقدمے میں ٹرمپ کے خلاف جرمانے کی قیمت 250 ملین ڈالر سے بڑھا کر 370 ملین ڈالر کر دی ہے۔

اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ دوران سماعت یہ بات واضح ہوئی کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی طرزِ عمل سے 370 ملین ڈالر کمائے۔

خیال رہے کہ سابق صدر پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے عہدے اور اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے اپنے اثاثوں کی قیمت حد سے زیادہ دکھا کر بینکوں اور بیما کمپنیوں سے مالی فوائد حاصل کیے۔

12345

بلوچستان میں بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا



بلوچستان میں بارش اوربرف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق  زیار ت شہر میں5 اور پہاڑوں پر 8 انچ برف پڑچکی ہے جبکہ کان مہترزئی، توبہ اچکزئی میں بھی برفباری ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ سے  سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا اور معمولات زندگی متاثر ہوگئی۔

 حکام کی جانب سے برف ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

ادھر کوئٹہ ،چمن،قلعہ عبداللہ، پشین، نوشکی سمیت بلوچستان کے ساحلی علاقو ں میں بارش کی وجہ سے پہاڑوں سے آنے والے سیلابی پانی سے رابطہ سڑکیں بہہ گئیں۔

شمال مشرقی اور ساحل علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کے بعد این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

اس کے علاوہ سندھ میں خیرپور،جیکب آباد،سمیت مخلتف شہروں میں بارش  سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔ 

دوسری جانب کراچی میں سرد ہواؤں کا راج  ہے،کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔


کینیڈا نے اپنے شہریوں کو پاکستان کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت جاری کردی۔



کینیڈا کی حکومت اور ہائی کمیشن نے اپنے شہریوں کیلئے پاکستان کیلئے سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا۔

کینڈین ہائی کمیشن کی  جانب سے جاری ہدایت نامہ کے سکیورٹی لیول 2 میں پاکستان کے سفر میں  بہت زیادہ احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے

ہدایت نامہ کے مطابق پاکستان میں غیر متوقع سکیورٹی صورتحال کے باعث انتہائی احتیاط برتیں، دہشتگردی، بے امنی،فرقہ وارانہ تشدد اور اغوا کا خطرہ ہے۔

کینڈین ہائی کمیشن نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ پاکستان کے سرحدی علاقوں میں سفر سے گریز کریں۔


Comments