این اے 83 اور 85 میں انتخابات ملتوی، صوبائی الیکشن کمشنر نے رپورٹ طلب کر لی


 

این اے 83 اور 85 میں انتخابات ملتوی ہونے کی صورت میں صوبائی الیکشن کمشنر نے رپورٹ طلب کر لی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے ڈی آر او سرگودھا سے انتقال کرنے والے امیدوار صادق علی سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔

صوبائی الیکشن کمشنر رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھجوائیں گے جس میں امیدوار کی اصل تاریخ وفات سے متعلق معلومات طلب کی گئی ہیں اور پھر الیکشن کمیشن رپورٹ کا جائزہ لے کر سرگودھا میں انتخابات کے التواء کا ازسر نو جائزہ لے گا۔

واضح رہے کہ ن لیگ کے امیدوار محسن شاہ نواز رانجھا نے الزام عائد کیا تھا کہ انتقال ہونے والے امیدوار کی وفات 2 جنوری کو ہوئی تھی اور غلط تاریخ انتقال بتانے پر فراڈ کا مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا تھا۔

آزاد امیدوار صادق علی کی وفات کے بعد حلقہ این اے 83 اور این اے 85 کے انتخابات ملتوی کرنا پڑے تھے

سیکریٹری الیکشن کمیشن سید آصف حسین کی زیر صدارت اہم اجلاس

الیکشن کمیشن

سیکریٹری الیکشن کمیشن سید آصف حسین کی زیر صدارت اہم اجلاس

سیکریٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر سید آصف حسین کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں پولیٹیکل فنانس ونگ کی جانب سے بیلٹ پیپرز چھپائی سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔

اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ بیلٹ پیپرز کی بروقت چھپائی مکمل کر لی جائے گی، اب تک 60 حلقوں کے بیلٹ پیپرز چھپ چکے ہیں، مقررہ مدت تک بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کر لی جائے گی۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے پرنٹنگ کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔


Comments