بحیرہ احمر میں امریکی اقدامات سے تمام جہازوں کی آمدورفت خطرے میں پڑگئی: حسن نصراللہ

 




لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ  حسن نصر اللہ نےکہا ہےکہ  بحیرہ احمر  میں امریکی اقدامات نے تمام جہازوں کی آمدورفت کو  خطرے میں ڈال دیا، امریکی اقدامات کے بعد بحیرہ  احمر  میدان جنگ بن گیا ہے۔

بیروت میں خطاب کرتے ہوئے حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ امریکا اور برطانیہ کے حملوں کے بعد یمنی بحیرہ احمر میں غزہ کی حمایت روک دیں گے یہ امریکا کی غلط فہمی ہے، بحیرہ احمر میں اسرائیل جانے والے بحری جہازوں  پر حملےجاری  رہیں گے


حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ  جہازوں پر حملےاسرائیلی جارحیت کے جواب میں یمن کا کم ترین ردعمل ہے، لبنان کے محاذ  پر بھی غزہ کی حمایت اسرائیلی جارحیت  رُکنے تک جاری  رہےگی، غزہ میں جارحیت رُکےگی تو کوئی بات چیت ہوگی، عراقی اور  یمنیوں کا بھی غزہ میں جارحیت رکوانےکا مطالبہ ہے۔

حزب اللہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ان بے وقوفوں نے بحیرہ احمر میں عالمی جہازوں کے 95 فیصد تحفظ کو بھی تباہ کردیا ہے، اگر امریکیوں کے پاس دماغ ہوتا تو انہیں سمجھ آتی کہ تمام محاذ کُھلنےکا سبب ایک ہی ہے، اگر  امریکی نسل پرست اور مغرور نہ ہوتے تو  یہ بات سمجھ جاتے، یہ نتائج روکنےکی کوششوں میں ہیں، جائیں جا کر وجہ ٹھیک کریں، غزہ میں جارحیت ختم کریں




محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا


پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان سابق کپتان محمد حفیظ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی20 انٹرنیشنل میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ چھکے مارنے والے بیٹر بن گئے۔

 

رضوان نے یہ کارنامہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی  میچ میں سر انجام دیا۔وہ پاکستان کی جانب سے 87 ٹی ٹوئنٹی میچز میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ 77 چھکے مارچکے ہیں۔

اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان    کی جانب سے سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بیٹر محمد حیفظ تھے جن کے چھکوں کی تعداد 76 تھی۔

اس کے علاوہ سابق کپتان شاہد آفریدی بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 73 چھکے مارچکے ہیں۔  

واضح رہے کہ پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز میں دو صفر کی سبقت حاصل کر لی۔

ہیملٹن  میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 195 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 173 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور پاکستان کو 21 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔


Comments